پايگاه اطلاع رساني دفتر آيت الله العظمي شاهرودي دام ظله
ArticleID PicAddress Subject Date
{ArticleID}
{Header}
{Subject}

{Comment}

 {StringDate}
Sunday 21 July 2019 - الأحد 16 ذو القعدة 1440 - يکشنبه 30 4 1398
 
 
 
 
  • والدین   
  • 2011-04-18 12:9:43  
  • CountVisit : 25   
  • Sendtofriend
  •  
  •  
  • اآپ کےوالد ماجد ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی(ص) اور والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ بنت خولد ہیں۔ ھم اس باپ کی تعریف میں کیا کھیں، جو ختم المرسلین، حبیب خدا اور منجی بشریت ھو ؟ کیا لکھیں اس باپ کی تعریف میں جسکےتمام   اوصاف و کمالات لکھنے  سے قلم عاجز ہو؟ فصحاء ویلفاء عالم ،جس کے محاسن کی توصیف سے ششدر ہوں؟ اور آپ کی والدہ ماجدہ، جناب خدیجہ بنت خویلد جو قبل از اسلام قریش کی سب سےزیادہ  با عفت اور نیک خاتون تھیں۔ وہ عالم اسلام کی سب سے پھلی خاتون تھیں، جو خورشید اسلام کے طلوع کے بعد حضرت محمد مصطفی(ص) پر ایمان لائیں اور اپنا تمام مال دنیا اسلام کو پروان چڑھانے کےلئے  اپنے شوھر کے اختیار میں دے دیا ۔ تاریخ اسلام، حضرت خدیجہ (س)کی پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ وفاداری اور جان و مال کی فدا کاری کو ھر گز نھیں بھلا سکتی۔ جیسا کہ خود پیغمبر اسلام  (ص) کے کردار سے ظاھر ھوتا ھے کہ جب تک آپ زندہ تھیں کوئی دوسری شادی نھیں کی اور ھمیشہ آپ کی عظمت کا قصیدہ پڑھا ، عائشہ زوجہ پیغمبر (ص) فرماتی ھیں :
    ازواج رسول (ص) میں کوئی بھی حضرت خدیجہ کے مقام و  احترام تک نھیں پھونچ پائ۔ پیغمبر اسلام (ص) ھمیشہ انکا ذکر خیر کیا کرتے تھے اور اتنا احترام کہ گویا ازواج میں سے کوئی بھی ان جیسی نھیں تھی ۔  
    پھر عائشہ کھتی ھیں : میں نےایک دن  پیغمبر اسلام (ص) سے کہا : وہ محض ایک بیوہ عورت تھیں،تو یہ سن کر پیغمبر اسلام (ص) اس قدر ناراض ھوئے کہ آپ کی پیشانی  پر بل پڑ گئے اور پھر فرمایا : خدا کی قسم میرے لئے خدیجہ سے بھتر کوئی نھیں تھا ۔
    جب سب لوگ کافر تھے تو وہ مجھ پر ایمان لائیں، جب سب لوگ مجھ سے رخ پھیرچکے تھے تو انہون نے اپنی ساری دولت میرے حوالے کر دی ۔ خدا نے مجھے اس سے ایک ایسی بیٹی عطا کی کہ جو تقویٰ ، عفت و طھارت کا نمونہ ھے ۔
    پھر عائشہ کہتی ھیں : میں یہ  بات کہہ کربہت ارمندہ  ھوئی اور  میں نے پیغمبر اسلام (ص) سے عرض کیا : اس بات سے میرا کوئی غلط مقصد نھیں تھا ۔
    حضرت فاطمہ زھراء (س) ایسی والدہ  اور والد کی آغوش پروردہ ھیں ۔

     
    نام :
    Lastname :
    E-Mail :
     
    OpinionText :
    AvrRate :
    %0
    CountRate :
    0
    Rating :
     
     
     
     

    The Al-ul-Mortaza Religious Communication Center, Opposite of Holy Shrine, Qom, IRAN
    Phone: 0098 251 7730490 - 7744327 , Fax: 0098 251 7741170
    Contact Us : info @ shahroudi.net
    Copyright : 2000 - 2011