بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ؛
الّذینَ اِذآ اَصٰبَتہُم مُصیبَۃ قالوا اِنّا للہِ و انّا ٓ الَیہِ راجِعُون ( سورۃ بقرۃ/156 )
اسلامی جمہوریہ پاکستان مسلسل پاکستان دشمن اور شیعہ دشمن عناصر کی جانب سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ پاکستان بالخصوص کراچی اور کوئٹہ کے عوام خاص طورپر شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔ہم نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی افسوس ناک خبر سنی ۔ ہم سب سے پہلے امام زمانہ کی خدمت میں اور پھر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ شہداء کے لوحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔اور شہداء کو جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے۔