مسئلہ٣٦٧:عید فطر و عید قربان کی روزہ حرام ہے نیز جس دن کے متعلق انسان نہیں جانتا ہے کہ آخر شعبان ہے یا ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہے اگرپہلی ماہ رمضان کی نیّت سے روزہ رکھے تو روزہ رکھنا حرام ہے۔
مسئلہ٣٦٨:اگر عورت کے مستحب روزہ رکھنے سے اسکے شوہر کا حق جاتا رہے تو اس کا روزہ حرام ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگرشوہر کی حق تلفی بھی نہ ہو تو اس کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے۔
مسئلہ٣٦٩:عاشورہ کے دن کا روزہ اور جس کے متعلق انسان شک رکھتا ہو کہ عرفہ کا دن ہے یا عید قربان کا تو اس دن روزہ رکھنا مکروہ ہے۔